اسکول میں نماز کامعاملہ:ہیڈ مسٹریس معطل

0
News9live

کولار (کرناٹک) (یو این آئی) : کرناٹک کے محکمہ تعلیم نے مسلم طلباء کو کلاس روم میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر ایک سرکاری اسکول کی ہیڈ مسٹریس اوما دیوی کو معطل کر دیا ہے ۔بلاک ایجوکیشن آفیسر گرجیشوری دیوی کی طرف سے کی گئی جانچ میں اوما دیوی کو قصوروار پایا گیا جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔اس سے قبل کچھ مسلم طلباء کی کلاس روم میں نماز ادا کرنے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کچھ ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا تھا، ویڈیو میں مبینہ طور پر کچھ مسلم طلباء کو جمعہ کو کلاس روم میں نماز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔معاملے کی تفتیش کار گرجیشوری دیوی نے بتایا کہ مسلمان طلبا کو وقفے کے دوران نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن رول بک میں کلاس روم کے اندر نماز پڑھنے کی اجازت دینے کا کوئی التزام نہیں ہے ۔ پہلے تو ہیڈ مسٹریس اوما دیوی یہ کہہ کر اپنا دفاع کرتی رہیں کہ نماز ان کی غیر موجودگی میں پڑھی گئی تھی اور انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے ہیڈ مسٹریس کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا اور کہا کہ اسکول میں اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS