دوشانبے: (یو این آئی۔اسپتوتنک) تاجکستان۔کرغزستان سرحد پر جمعرات کوہوئے تصادم میں چھ فوجیوں سمیت دو افراد کی موت اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔ قومی سلامتی کے لئے تاجکستان میں ریاستی کمیٹی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ حکام نے بتایا کہ تصادم میں ایک ایمبولنس ڈرائیور اور ایک دیہی شخص کی موت ہوگئی۔ کمیٹی نے بتایا کہ تصادم کے بعد سرحد پر صورتحال مستحکم ہے۔ خیبر خبررساں ایجنسی نے کمیٹی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فی الحال تاجکستان۔کرغزستان کی سرحد پر صورتحال پرامن ہے، دونوں فریق کے متعلقہ اداروں کا مشترکہ کمیشن سرحد پر لڑائی کے اسباب کی تحقیقات کررہا ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.