گجرات میں پہلے مرحلے کے لیے 788 امیدوار میدان میں

0

گاندھی نگر (یو این آئی) گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو 89 سیٹوں کے لیے کئی بڑے ناموں سمیت کل 788 امیدوار میدان میں ہیں۔جمعہ کو یہ معلومات دیتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے کہا کہ 17 نومبر کو نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد اب کل 788 امیدوار میدان میں ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن 5 نومبر کو جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہوگیاتھا۔ 5 نومبر سے شروع ہونے والے اس عمل کے تحت 14 نومبر یعنی آخری دن تک کل 1362 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔ 16 نومبر کو جانچ پڑتال کے دوران کل 363 کاغذات نامزدگی منسوخ کیے گئے اور 999 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ۔ کل نام واپسی کی آخری تاریخ 17 نومبر تک مختلف جماعتوں کے ڈمی امیدواروں سمیت 211 امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ پی بھارتی نے یواین آئی کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 89 سیٹیں جنوبی گجرات، سوراشٹرا اور شمالی گجرات کے کچھ علاقوں سے ہیں۔ ان سیٹوں پر پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو انتخابات ہوں گے ۔10 نومبر کو دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا تھا۔ دوسرے مرحلے کے لیے 10 سے 17 نومبر تک پرچہ نامزدگی داخل کیے گئے ۔ ان کی آج یعنی 18 نومبر کو جانچ کی جارہی ہے ۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر ہے ۔ وسطی گجرات اور شمالی گجرات کی باقی 93 سیٹوں کے لیے 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ریاست کے 33 اضلاع کی کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے ۔ پہلے مرحلے میں ریاست کی 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو انتخابات ہوں گے ۔ دونوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ایک ساتھ ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS