مہاتما گاندھی کے پڑپوتے ’بھارت جوڑو یاترا‘میں شامل

0
UNI

شیگائوں/ناگپور (یو این آئی) : مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے بھی جمعہ کو مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع کے شیگائوں میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں حصہ لیا۔ ریاست میں 07 نومبر سے شروع ہونے والی یہ پد یاترا آج صبح اکولہ ضلع کے بالاپور سے شروع ہوئی اور چند گھنٹوں کے بعد شیگائوں پہنچی، جہاں تشار گاندھی نے اس یاترا کے صبح کے اجلاس میں شرکت کی۔ کانگریس نے مسٹر تشار گاندھی کی شرکت کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ مسٹر راہل گاندھی آج شام شیگائوںمیں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ کانگریس نے اس ریلی میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں پوری ریاست سے پارٹی کارکن شرکت کے لیے آرہے ہیں۔ آج اس سفر کا 72 واں دن ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS