image:livemint.com

جام نگر، (پی ٹی آئی) :ہریدوار میں کمبھ میلہ سے گجرات لوٹنے والے لوگوں کے لیے اپنے شہروں اور گائوں میں داخلہ کرنے سے پہلے آر ٹی-پی سی آر جانچ کرانا ضروری ہے۔ یہ بات ہفتہ کو گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے کہی۔
کمبھ میں ملک بھر کے لاکھوں لوگ حصہ لے رہے ہیں اور کافی تعداد میں وہاں سادھو سنت جمع ہوئے ہیں جس کی ملک میں بڑھتے کووڈ19- معاملوں کو دیکھتے ہوئے سماج کے مختلف طبقے نے تنقید کی ہے۔ کمبھ میں کافی تعداد میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔ روپانی نے جام نگر میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’گجرات کے سبھی اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ کمبھ میلہ سے لوٹنے والے لوگوں پر اپنے آبائی شہروں میں داخلہ سے انہیں روکنے کے لیے ناکہ بندی کی جائے۔‘ انہوں نے کہا کہ کمبھ سے لوٹنے والے ہر شخص کو گجرات میں آر ٹی- پی سی آر جانچ کرانا لازمی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ جانچ کے دوران متاثر پائے گئے لوگوں کو الگ تھلگ مقام پر رکھا جائے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS