Image:the times of israel

تل ابیب: (یو این آئی) اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں کامیاب ٹیکہ کاری کے سبب مریضوں کی تعداد میں کافی کمی آنے کے بعد لوگوں کے لئےکھلی ہوا میں ماسک لگانےکی پابندی ہٹاد دی ہے۔
وزارت نے سنیچر کو کہا ’’پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے پر ہیلتھ ڈائرکٹر ہیزی لیوی کو پابندی کو منسوخ کرنے کے حکم پر دستخط کرنے کا ہدایت دی ہے تاکہ لوگوں کے لئے سنیچر سے کھلے میں ماسک لگانا ضروری نہیں ہوگا‘‘۔
وزارت نے لوگوں کو گھر سے باہر بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور دیگر تقاریب میں ماسک لگانے کی صلاح دی اور زور یکر کہا کہ ماسک ابھی بھی گھر کے اندر پہننے کی ضرورت ہے۔ لیکن لوگوں کے لئے کھلے علاقوں اور جہاں بھیڑ نہ ہو، ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 20 دسمبر سےکورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کی تھی اور دنیا میں اسرائیل سب سے تیزی سے ویکسین لگانے والےممالک میں شمار کیا جانے لگاہے۔
اسرائیل کی وزارت صحت کے ترجمان انت ڈینیلی نےمارچ میں کہا تھا کہ ملک کا منصوبہ ہے کہ سبھی ضروری معیاری عمل مکمل کرتے ہی ملک کے 12۔16 عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانا شروع کردیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS