راہل گاندھی سنبھالیں قیادت گجرات کانگریس کی قرارداد

0

احمد آباد، (پی ٹی آئی) : کانگریس کی گجرات اکائی نے پارٹی کی قومی قیادت پر زور دیا ہے کہ راہل گاندھی کو سب سے پرانی پارٹی کا صدر بنایا جائے۔ یہ مطالبہ اتوار کو احمد آباد میں کانگریس کی ریاستی ایگزیکٹو کی میٹنگ میں کیا گیا، جس میں اس کے تمام اراکین نے تالیوںکے ساتھ اس قراردادکی حمایت کی۔ پارٹی کی ریاستی اکائیکے چیف ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کو قومی قیادت کے ساتھ اٹھایا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS