گوپال رائے نے اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر ریڈ لائٹ پر بیداری مہم چلائی

0
Image: INC Magazine

نئی دہلی(یو این آئی):دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے اراکین اسمبلی کے ساتھ جمعرات کو چاندگی رام اکھاڑا ریڈ لائٹ پر آلودگی کے خلاف بیداری مہم چلائی ۔مسٹررائے نے اراکین اسمبلی کے ساتھ چاندگی رام اکھاڑا ریڈ لائٹ کا دورہ کیا ۔ ریڈ لائٹ آن گاڑی آف مہم کے تحت اراکین اسمبلی کے کے ساتھ مل کر لوگوں کو بیدار کیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بارش ہونے سے آلودگی کی سطح کم ہوئی ہے ، کیونکہ گردو نوح پرالی جلنا بند ہو گئی تھی ۔ اب دھوپ کھلنے سے پرالی جلانےکے واقعات بڑھ جائیں گے۔ یقینی طور پر پرالی جلانے کا اثر دہلی پر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ دہلی کے اندر جو آلودگی پیدا ہوتی ہے ، اس کو روکنے کے لیے لوگوں کو بیدارکیا جائے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال میں عوامی شرکتداری مہم جاری ہے۔ اس کو ہم آگے بڑھا رہے ہیں ۔ دہلی کے اراکین اسمبلی یہاں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد اب 25 اکتوبر کو دہلی کے کونسلر بارکھمبا روڈ پر عوامی بیداری مہم چلائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ پوری دہلی مل کر دہلی کے اندر آلودگی کو کم کرے۔
وزیر ماحولیات نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی یہاں موجود ہیں ، لیکن دیگر پارٹیوں کے اراکین اسمبلی نہیں آئے ہیں۔ اطلاع سبھی کو دی گئی تھی ۔ حکومت عوامی شرکت پر زور دے رہی ہے اور انٹی ڈسٹ مہم سمیت دیگر مہم چلا رہی ہے۔ اس میں لوگوں کی حصی داری بڑھے اور اپنے حصے کی آلودگی کو مل کرکم کریں ۔ 25 اکتوبر کوکونسلروں کے ساتھ مل کر ہم اس مہم کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کل دہلی کے تمام ایس ڈی ایم اور ڈی پی سی سی کے ساتھ مشترکہ میٹنگ ہوگی ۔ اس مہم کو محلہ سطح تک لے جائیں گے ۔ میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کی بنیاد پر ہم ایکشن پلان بنا کر اس مہم کو دہلی میں بڑے پیمانے پر چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انٹی ڈسٹ مہم کے تحت 7 اکتوبر سے کام شروع کر دیا ہے اور آلودگی کے سلسلے میں کام کر رہے ہیں ۔ دہلی کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے جو کرنا پڑے گا، وہ سب کچھ کریں گے۔ مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ریاستوں سے بات کر کے فوری طور پر پرالی کو جلانے سے روکیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS