اسد الدین اویسی نے اوکھلا میں سرکاری ہسپتال نہ ہونے پر کیجریوال پر تنقید کی

0
Opindia

نئی دہلی (ایجنسی):آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بدھ کے روز اروند کیجریوال کی زیرقیادت دہلی حکومت پر اوکھلا میں کوئی سرکاری اسپتال نہ ہونے پر تنقید کی۔ایک رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےانہوں نے ٹویٹ کیا:’آپ کا دیش بھکتی نصاب، اوکھلا کے لیے کوئی اسپتال نہیں،بلکہ ہفتہ وار سندر کانڈ۔ جب کیجریوال کے وزیر کہتے ہیں کہ انہوں نے اسکولوں اور اسپتالوں کو’مذہب سے قطع نظر‘تعمیر کیا ہے تو اوکھلا میں کوئی اسپتال کیوں نہیں ہے‘۔
چند ماہ قبل دہلی کے وزیر صحت نے ٹوئٹر اور فیس بک پر دہلی کے آٹھ نئے اسپتالوں کے بارے میں ایک ویڈیو شیر کیا تھا
جن میں سریتا وہار کے ایک ہسپتال کا بھی ذکر شامل ہے۔ اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم دہلی اور اوکھلا میں بلدیاتی الیکشن لڑنےکے لیے کمر بستہ ہے اور ان کی پارٹی نے پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند رہنماؤں سے درخواستیں بھی طلب کیں۔
اوکھلا دیکھنے والوں نے کہا کہ برسوں سے مسلم اکثریتی اوکھلا ایک محروم حلقہ رہا ہے جس میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے،جیسے خراب سڑکیں،پانی سے بھری گلیاں،سڑکوں کے کنارے کچڑا پھینکنا،پانی کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل۔
انھوں نے کہا کہ شیلادیکشت کے زمانے میں بھی اس علاقے پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہت سے خود ساختہ لیڈرہیں اور سرگرم تنظمیں ہیں مگر کسی نے بھی یہاں کی حالت بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیااور اخبارات میں چھائے رہنے والوں نے بھی کوئی توجہ نہیں دی۔ انھوں نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے کچھ این جی اوز نے صفائی مہم چلائی تھی، مگر اب تک اوکھلا میں نہ صفائی ہوئی اور نہ ہی کوئی ترقی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS