امریکہ یا کسی دوسرے ملک کو نشانہ بنا کر میزائل کا تجربہ نہیں کیا: شمالی کوریا

0

پیانگ یانگ ، 21 اکتوبر (یو این آئی) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل امریکہ یا کسی دوسرے ملک کو نشانہ بنا کر نہیں داغی تھی۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے یہ وضاحت دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے منگل کی رات جاپان کے سمندر کی طرف ایک میزائل کا تجربہ کیا۔ بدھ کے روز پیانگ یانگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ نے شمالی کوریا سے اپیل کی ہے کہ وہ مزید ایسا کرنے سے گریز کرے اور یہ بہتر ہوگا کہ لانچ کے بعد ایک بار اس موضوع پر آپس میں بات کی جائے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا،’حالیہ ٹیسٹ کے دوران نہ تو ہم نے امریکہ پر توجہ دی اور نہ ہی امریکہ کو نشانہ بنانے کا ہمارا کوئی ارادہ تھا۔ اس کا منصوبہ مکمل طور پر ملک کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا ، اس لیے امریکہ کو اس کے بارے میں فکر کرنے یا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔
وزارت نے کہا کہ اس ٹیسٹ کا مقصد کسی دوسرے ملک کو نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہ یہ اپنے دفاع کے لیے ایک مشق تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS