گوگل نے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کی پوزیشن کھو دی

0
thenewsglory.com

لندن (ایجنسیاں) :سال 2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ویب سائٹس کی درجہ بندی میں حیران کن طور پر مشہورگوگل ویب سائٹ اپنی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ سائبر سیکورٹی کمپنی ’کلاؤڈ فلیئر‘کے مطابق’ٹک ٹاک‘ویب سائٹ نے گوگل کو دوسرے نمبر پر دھکیل کر خود پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ سال 2021 کے لیے ٹاک ٹاک دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ بن گئی۔ ایک سال کے دوران میں ٹک ٹاک ویب سائٹ نے 6 پوزیشنوں کی چھلانگ لگائی۔ سال 2020 میں ٹک ٹاک ساتویں نمبر پر اور گوگل پہلے نمبر پر تھی۔ ٹک ٹاک نے رواں سال ستمبر میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جب اس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی۔ سال 2021 میں 10 مقبول ترین ویب سائٹوں میں ٹک ٹاک، گوگل، فیس بک، مائیکروسوفٹ، ایپل، ایمیزون، نٹفلیکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ کے نام شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS