پی چدمبرم نے بی جے پی پر کیا طنز

0

نئی دہلی:کانگریس کے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم جیل میں بند ہیں۔ اور انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ 
پی چدمبرم نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے جی ڈی پی کے حوالے سے دیے گیے بیان پر طنز کیا ہے۔
پی چدمبرم نے کہا ہے کہ اب ملک کی معیشت کو بھگوان ہی بچائے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’جی ڈی پی کے اعداد و شمار کا کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے‘۔ پی چدمبرم نے معیشت کے تعلق
سے مرکز پر بڑا حملہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS