پی ایم مودی کا جھارکھنڈ میں انتخابی خطاب

0

رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ آج وزیراعظم نریندر مودی بی جے پی امیدوار کی حمایت میں جھارکھنڈ کے کھونٹی پہنچے اور انہوں نے بی جے پی امیدوار نیل کنٹھ سنگھ منڈا کی حمایت میں عوامی اجلاس سے خطاب کیا ۔ پی ایم مودی نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کو گنوایا۔ کانگریس اور جے ایم ایم پر زبردست تنقید کی ہے۔
پی ایم مودی نے کہاکہ جب میں بی جے پی میں ایک کارکن کے طور پر کام کرتا تھا تب میں نے کریا منڈا جی کی انگلی پر سیاست سیکھی۔ کریا منڈا جی کے ساتھ مجھے گاؤں کو دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ اور آج وہ میرے لیے مشعل راہ ہیں اور میں جھارکھنڈ کی ترقی میں کام کررہا ہوں۔ 
پی ایم مودی یہاں بھی جموں و کشمیر کا ذکر کرنے سے نہیں رکے۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر میں 370 ختم کیا جاچکا ہے۔ اب جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ رام مندر کا مدعا بھی التوا میں تھا، جسے امن و سلامتی کے ساتھ حل کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS