نقد پیسہ دینے کے بجائے غریبوں کے عارضی راشن کارڈ بنائے حکومت :ابھیجیت بینرجی

0

نوبل انعام یافتہ مشہور ماہر اقتصادیات پروفیسر ابھیجیت بینرجی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو نقد پیسے دینے کے بجائے عارضی راشن کارڈ بناکر ان کو کھانا دینا چاہئے اور معیشت کو پٹری پر لانے کےلئے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا جانا چاہئے۔
پروفیسر بینرجی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ بات چیت میں آج کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ جب پوری معیشت ٹھپ ہے تو لوگوں کو نقد پیسہ نہیں دیا جانا چاہئے۔پیسہ سب سے غریب لوگوں کی جیب میں ضروری جانا چاہئے اور اس کےلئے لوگوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ نقدی صرف ضرورت مند تک ہی پہنچنی چاہئے اس لئے یہ یقینی بنایا جانا چاہئے کہ سماج میں جو سب سے غریب ہے اس کے پاس نقدی پہنچے۔انہوں نے کہا’’ہم لوگوں کو ایسے ہی نقدی نہیں دے سکتے۔جن لوگوں کے پاس جن دھن کھاتے ہیں،وہ پیسہ حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن بہت سے لوگوں کے پاس نہیں ہے اور خاص طورپر نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے جو اس فائدے سے محروم ہے اور ان کے بارے میں بھی سوچنے کی ضرورت ہے۔پروفیسر بینرجی نے لوگوں کی جیب میں نقد پیسہ پہنچانے کے بجائے ان کے پیٹ تک کھانا پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا’’ضرورت مندوں کےلئے اس وقت عارضی راشن کارڈ کی ضرورت ہےاس لئے دیگر راشن کارڈ روک کر عارضی راشن کارڈ شروع کئے جائیں تاکہ ضرورت مند کو راشن ملے۔پہلے تین مہینے کےلئے اور ضرورت پڑنے پر اس کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS