کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری پبلک اکاونٹس کمیٹی کے صدر مقرر

0

نئی دہلی: حکومت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی قائم کی ہے اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو اس کا صدر مقرر کیا ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے آج جاری بیان کے مطابق 20رکنی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں 15رکن لوک سبھا کے اور پانچ راجیہ سبھا کے رکن ہیں جبکہ دو جگہیں ابھی خالی ہیں۔ لوک سبھا کے اراکین میں ادھیر رنجن چودھری کے علاہ ٹی آر بالو، بھرتہری مہتاب، جینت سنہا، وشنو دیال شرما، راہل رمیش شاولے، جگدمبیکا پال، رام کرپال یادو، وی بلیشوری، ستیہ پال سنگھ، سدھیر گپتا، سبھاش چندر باہیریا، درشنا وکرم جردوش، اجے مشرا، راجیو رنجن سنگھ اور وشنودیال رام ہیں جبکہ راجیہ سبھا کے اراکین میں بھوپندر یادو، راجیو چندرشیکھر، سی ایم رمیش، نریش گجرال اور سکھیندر شیکھر رائے شامل ہیں۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی کی مدت کار یکم مئی 2020 سے 30اپریل 2021تک ہوگی۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS