جنرل منوج پانڈے نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا

0

نئی دہلی(یو این آئی) : جنرل منوج پانڈے نے ہفتہ کو نئے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا۔جنرل پانڈے جو اب تک وائس چیف آف آرمی اسٹاف کی ذمہ داری نبھا رہے تھے ، نے آج ریٹائر ہونے والے جنرل منوج مکند نروانے سے عہدہ سنبھالا۔ وہ 29ویں آرمی چیف ہیں۔ وہ کور آف انجینئرز کے پہلے افسر ہیں جو آرمی چیف بنے ہیں۔اس سے قبل ایسٹرن ملٹری کمانڈ کے سربراہ کے طور پر وہ چین، میانمار اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد کو سنبھال رہے تھے ۔جنرل پانڈے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں اور انہیں 1982 میں انجینئر کور میں کمیشن ملا تھا۔ انہوں نے آپریشن پراکرم کے دوران جموں و کشمیر کے پلن والا سیکٹر میں 117انجینئر رجمنٹ کی کمانڈ کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS