نئی دہلی(ایجنسیاں) : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتے کو کہا کہ اس نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی شاو¿می کی ہندوستانی ذیلی کمپنی شاو¿می انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف غیر قانونی طور پر ہندوستان سے پیسہ بھیجنے کے الزام میں اس کی 5551.27 کروڑ روپے رقم ضبط کی ہے۔ ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کے خلاف یہ کارروائی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 1999 کے تحت کی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے۔ ای ڈی نے میسرس شاومی ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بینک کھاتوں میں پڑے 5551.27کروڑ روپے کی رقوم کو ہندوستان سے غیر قانونی طریقے سے کمپنی کے ذریعے ملک سے باہر بھیجے جانے کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ، 1999 کے التزامات کے تحت ضبط کیا ہے ۔دریں اثنا ای ڈی کی اس کارروائی پر شاو¿می انڈیا کا جواب بھی آگیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ایک پابند برانڈ کے طور پر ہندوستان کے لےے پوری طرح سے وقف ہے۔ ہمارے سبھی آپریشنس ہندوستانی قوانین اور ضابطوں پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.