نئی دہلی (پی ٹی آئی)کانگریس نے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے حوالے سے سچن پائلٹ کے بیان کو لے کر بدھ کو کہا کہ گہلوت نے بھرے اسٹیج سے وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف نہیں کی، بلکہ انہیں آئینہ دکھایا۔ پارٹی کی ترجمان سپریا شرینیت نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’وزیراعظم نے کہا کہ گہلوت جی سب سے تجربہ کار وزیراعلیٰ ہیں۔ اسی اسٹیج سے جب گہلوت نے کہا کہ مودی جی اس ملک کے وزیراعظم ہیں جو نہرو، مولانا آزاد، امبیڈکر اور سردار پٹیل کا ملک ہے اور جہاں 70 سال بعد بھی جمہوریت زندہ ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ گہلوت جی نے مودی جی کی تعریف نہیں کی بلکہ ان کو آئینہ دکھایا ہے۔‘
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.