ثنا ہربلز پرائیویٹ لمٹیڈ کی ہمسفر لکی ڈرا اسکیم کا انعقاد

0

نئی دہلی (پرےس رےلےز):ثنا ہربلز پرائیویٹ لمٹیڈ کی جانب سے ہوٹل ریڈیسن بلو کوشامبی غازی آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ثنا ہربلز ہمسفر بمپر لکی ڈرا بنانزا اسکیم کے ذریعہ کمپنی نے اپنے ڈسٹری بیوٹرس ایجنسیز اور رٹیلروں کو کئی انعامات سے نوازا پروگرام کا آغاز عمر شکیل کے کلام پاک پڑھنے سے ہوا اس کے بعد شکیل جمیل ایم ڈی ثنا ہربلز پرائیوٹ لمٹیڈ نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ ہمسفر لکی ڈرا اسکیم ایک کامیاب اسکیم رہی ہے۔ جس میں ہمارے ڈسٹری بیوٹر ایجنسیز اور رٹیلر نے بھر پور تعاون کیا اور اس کو کامیاب بنایا اور اپنے ہدف کو بہتر طریقے سے پورا کیا ۔در اصل یہ اسکیمیں کمپنی اور دوا فروشوں کے درمیان ایک پل کا کام کرتی ہے۔ آگے بھی اسی طرح کی اسکیموں کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔ اور امید ظاہر کی کہ آگے بھی اس سے بہتر تعاون ملتا رہے گا۔ ملک بھر سے آئے ڈسٹری بیوٹر مالکان ایجنسی اور عوام و خواص کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت جناب خان رضوان صاحب نے انجام دی۔ جناب محمد طاہر نقوی صاحب کمیو نیکیشن ایڈوائزر ثنا ہربلز نے کمپنی کے بارے میں تفصیل سے بتایاکہ کمپنی اپنی دواو¿ں میں خالص جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتے ہوئے پیکنگ پر بھی بہت دھیان رکھتی ہے۔ اس پورے انتظام کو سنبھالنے میں کمپنی کے ایم ڈی شکیل جمیل کی رہنمائی میں کمپنی آگے کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماشاءاللہ یہ ایماندار و دیانت دار ،پائیداری، اور پر عزم شخصیت کے حامل ہیں۔ چیف گیسٹ کی حیثیت سے ڈاکٹر سید احمد خاں صاحب سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی آریو ایم ،حکومت ہند نے کہا کہ طب یونانی کم خرچ بالا نشین علاج ہے۔ یونانی دوائوں کے زود اثر فوائد ہیں ان کو ہر عام و خاص تک پہنچانا چاہئے۔ حکیموں کو آج بھی اگر صحیح جڑی بوٹیوں سے مزین دوائیں میسر نہ ہوں تو کیا فائدہ؟ یعنی کوالٹی و صحیح معیاری دوائوں سے ہی صحیح علاج کرنا ممکن ہے اور اس طرح کی دوائوں کے لئے اچھی مینو فیکچرنگ کمپنی کا تعین کرنا ہی سب سے اہم ہے۔ میں چونکہ خود ایک ڈاکٹر ہوں اور میں اس بات کا خاص خیال رکھتا ہوں۔ میںنے ثنا ہربلز کی دواو¿ںمیں معیار دیکھاجسکی وجہ سے میںان کی دوائوں کو خاص توجہ دیتا ہوں اور اپنے مریضوں کو بھی ثنا ہربلز کی دوائیں ہی استعمال کراتا ہوں۔ اس موقعہ پر ثنا ہربلز پرائیویٹ لمٹیڈ نے اپنے دو نئے پروڈکٹ لانچ کئے جس کے بارے میں حکیم ابرار صاحب نے بتایا کہ پہلا پروڈکٹ اسپرٹرونگ پائوڈر ہے جس کے استعمال سے نہ صرف Count میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کو Active بھی کرتا ہے۔یہ پروڈکٹ ناامید جوڑے کے لئے ایک آزمودہ اور کامیاب تحفہ ہے۔ جبکہ دوسرا پروڈکٹ دہلوی پاچک چٹنی ہے ۔یہ ہاضمہ و پیٹ کے نظام کو درست کرتا ہے۔مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود جناب شفیع احمد صاحب نے لکی ڈرا کے لئے قرعہ اندازی کرتے ہوئے تمام انعام یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات سے نوازا ۔ ہمسفر لکی ڈرا میں کل 25 جوسر مکسر وگرائنڈر،15 سیمسنگ گیلیکسی موبائل فون، 8 ولٹاس ایئر کنڈیشن ، 2 ایل جی 335 لیٹر فرج اور ایک بمپر انعام کے طور پر رائل ان فلڈ بلٹ موٹر سائیکل کا انعام دیا گیا۔ ڈاکٹر اجمل اخلاق نے ہدیہ تشکر پیش کیااور اپنے اختتامی الفاظ کے ساتھ ہائی ٹی کے لئے مدعو کیا۔پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔جس میں محمد طاہر ڈائریکٹر ثنا ہربلزپرائیویٹ لمٹیڈ، فیصل جمیل ، ڈاکٹر سلیمان خان،صاحب عالم، عباد اختر، ارشد منیر ،ڈاکٹر حبیب اللہ سی ایم او، آلوک گپتا، عبدالعظیم، محمد سلیم، محمد اسلم، قدیر احمد، سلیم انصاری، معراج، سہیل، زبیر، آصف ، محمدعمران، عمران صادق، ماجد صادق ،محمد ثاقب، محمدانجم، ذوالفقار احمد ، عاصم اعجاز، سید منور حیدر،مظفر یوسف، محمد عمیر، محمد ساجد، نسیم رحمان،محمد جان، ثاقب چودھری، محمدادریس ، محمداقبال، جنیدانور، محمدآصف، محمد فرقان، ڈاکٹر عبدالسلام، محمد جاوید،محمد یحیٰ، بلال شفیع،ریحان نسیم،عامر یوسف،محمد عابد، عبدالقدیر وغیرہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS