نئی دہلی (یو این آئی) : ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو مسلسل پانچویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اس اضافے کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 100روپے فی لیٹر کو پار کر گیا ہے ۔دہلی میں 80پیسے کی چھلانگ کے ساتھ، پٹرول کی قیمت 100.21روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 70پیسے اضافے کے ساتھ 91.47روپے فی لیٹر ہو گئی۔ وہیں پیر کو پٹرول 99.41روپے اور ڈیزل 90.77روپے فی لیٹر تھا۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 85پیسے سے بڑھ کر 115.04روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75پیسے سے بڑھ کر 99.25روپے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔تیل کمپنیوں نے 137دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ آٹھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں سات گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ آج 1.31فیصد کم ہوکر 111.01ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.14فیصد کم ہوکر 104.75ڈالر فی بیرل پر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
ایندھن کی قیمتوں میںپھر اضافہ، دہلی میں پٹرول 100 کے پار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS