سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نہیں لے سکے حلف!

0

لکھنؤ (یو این آئی) : ایس پی کے سینئر لیڈر و رام پور سے ایم ایل اے اعظم خان آج اسمبلی میں حلف نہیں لے سکے۔ ان کی حلف برداری کیلئے جیل انتظامیہ کی جانب سے داخل کی گئی اجازت کی عرضی کو ایم پی- ایم ایل اے کورٹ نے حاصل کر کے ان کی فائل میں لگا دیا ہے۔ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق ریاستی لکھنؤاسمبلی میں منعقد تقریب حلف برداری میں اعظم خان کی شرکت کی اجازت کیلئے سیتا پور جیل کے جیلر کی جانب سے عرضی داخل کی گئی ہے۔ رامپور ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے عرضی کو حاصل کرلیا اور اسے اعظم خان سے وابستہ کیسوں کی فائلوں میں لگادیا ہے۔اب عرضی پر دوسری تاریخ میں سماعت ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ اعظم خان کے خلاف درج متعدد مقدمات کی وجہ سے وہ گزشتہ 2 سالوں سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔2 کیسز کے علاوہ زیادہ تر کیسز میں انہیں ضمانت مل چکی ہے ۔رامپور سے رکن پارلیمنٹ رہتے ہوئے اعظم خان نے اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا اور اسمبلی میں جیت ملنے کے بعد انہوں نے لوک سبھا رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور اسمبلی کو ترجیح دیا ہے۔یوپی اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے 2دنوں سے اسمبلی میں حلف برداری تقریب جاری تھی۔ آج سبھی اراکین نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیا۔ امکانات تھے کہ جیل انتظامیہ اعظم خان کو بھی حلف لینے کیلئے اسمبلی لائے گی، لیکن ایسا نہ ہوسکا اور آج بھی اعظم خان حلف نہیں لے سکے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS