منشیات کے کاروبار میں ملوث افریقی شہریوں کے خلاف ایک نئے سیل کی تشکیل

0
The New Indian Express

نئی دہلی،(یو این آئی) دہلی پولیس نے دارالحکومت دہلی میں غیر قانونی طور پر منشیات کے کاروبار میں ملوث افریقی شہریوں کو پکڑنے کے لیے ایک نیا سیل ‘سیل اگینسٹ الگل فورنر‘ (سی اے آئی ایف) تشکیل دیا ہے۔ یہ ٹیم مسلسل اپنی تحقیقات میں مصروف رہے گی اور اب تک اس مہم کے تحت 70 نائجیریا کے شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
دوارکا پولیس نے 70 افریقی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طور پر رہنے والے افریقی نژاد شہریوں کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر یہاں غیرقانونی دستاویزات کے رہ رہے تھے۔ ان میں سے نو کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
دوارکا کے ڈی سی پی شنکر چودھری نے بتایا کہ ضلع میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افریقی شہریوں کو پکڑنے کے لیے ایک نیا سی اے آئی ایف تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ ٹیم مسلسل اپنی تفتیش میں مصروف رہے گی اور کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف جو کہ درست دستاویزات کے بغیر پایا گیا اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
نارکوٹکس پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ان کے خلاف مہم میں 70 نائجیریائی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے نو کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان سے 25 کروڑ کی ہیروئن بھی برآمد کی۔ اس معاملے میں گرفتار نائیجریائی شہریوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے اور بغیر درست دستاویزات کے پکڑے گئے افریقی شہریوں کو واپس بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS