سی اے آئی ٹی 15 نومبر سے ایمیزون اور فلپ کارٹ کے خلاف احتجاج کرے گی

0
Image: Hotels.com

نئی دہلی ،(یو این آئی):خوردہ تاجروں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے ٹی) نے ای مارکیٹ پلیس ایمیزون اور فلپ کارٹ کی اجارہ داری پالیسی کے خلاف آج 15 نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کر کے رتھ یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
سی اے آئی ٹی کے قومی صدر بی ایس بھرتیا نے اتوارنے روز کہا کہ ہندوستان کے ای کامرس کاروبار میں ایمیزون اور فلپ کارٹ جیسی غیر ملکی فنڈ سے چلنے والی کمپنیوں کی جانب سے سنہ 2016 سے ملک کے ای کامرس کاروبار کو انتہائی خراب بنا کر ملک کی کاروباری خودمختاری پر منظم سازش رچی گئی ہے ۔ سی اے آئی ٹی نے مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل سے آج کہا کہ اس مسئلے کو انتہائی غیر اخلاقی سمجھتے ہوئے ، امریکہ کی جماعتوں کے اراکین متحد ہو کر امریکی پارلیمنٹ میں بل لانے کا اعلان کر رہے ہیں ، وہیں نہ صرف ہندوستانی حکومت بلکہ تمام سیاسی جماعتیں خاموش ہیں۔ اس پر ملک بھر کے تاجروں میں کافی غصہ اور ناراضگی پائی جاتی ہے۔
مسٹر بھرتیا نے کہا کہ اس معاملے پر مرکزی حکومت اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی اس امکان کو کافی تقویت بخشتی ہے کہ ایمیزون اوردیگرغیرملکی کمپنیوں کو قانون کی خلاف ورزی جاری رکھنے کے لیے انتظامیہ میں کچھ لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے ۔ اس کی وجہ سے ملک کے تاجروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔
سی اے آئی ٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ ملک کےممتاز کاروباری رہنماؤں کی جانب سے یکم اکتوبر کو وارانسی میں منعقدہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کے مطابق سی اے آئی ٹی 15 نومبر سے ملک کی تمام ریاستوں میں ’بھارت ویاپار کرانتی رتھ یاترا‘ چلائے گی ، جس کا آغازلکھنؤ سے ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS