آتش زدگی میں ایک ہی کنبہ کے 5افراد کی موت

0

تروننت پورم: کیرالا کے ورکالا میں پیر کی دیر رات ایک مکان میں آگ لگنے سے8 ماہ کے بچے سمیت5 افراد کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی شناخت پرتاپن (64)، شرلی (53)، اکھل (29)، ابھیرامی (25)اور ریان کے طور پر ہوئی ہے جو ایک ہی خاندان سے ہیں۔ ابھیرامی کے شوہر نیہول آگ میں شدید طور پر جھلس گئے اور انھیں تروننت پورم کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورنسک حکام اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے چار موٹر سائیکل سمیت تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS