دہلی کے ایل این جے پی اسپتال میں آتشزدگی،کئی اشیاء خاکستر

0

نئی دہلی: (ایجنسی) دہلی کے لوک نائیک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال میں پیر کو آگ لگنے سے کئی قیمتی سامان جل کر خاک ہوگیا۔ اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دہلی فائر سروس کے مطابق یہ واقعہ پہلی منزل پر واقع ایمرجنسی وارڈ کے سیمینار روم میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے ایمرجنسی پاور بیک اپ کے لیے بیٹری چارجنگ سے متعلقہ سامان سمیت بہت سی اشیاء جل گئیں۔ دہلی فائر سروس کو رات 12:20 بجے آگ لگنے کے بارے میں اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی 6 فائر برہگیڈ گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ فائر فائٹرز نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS