فلم اداکار پرکاش راج نے حکومت پر کیا طنز

0

ایودھیا:گائیوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے اہم قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ کارپوریشن نے مذہبی رہماؤں سے مشورے کے بعد گائیوں کو کوٹ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم اداکار اور سماجی کارکن پرکاش راج نے اس معاملے کو لے کر ٹویٹ بھی کیا ہے ۔ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ کارپوریشن نے سادھو ، سنتو اور مختلف لوگوں سے مشورہ کرنے کے بعد گائیوں کو سردی سے بچانے کے لئے یہ فیلصہ لیا ہے ۔اس پورے معاملے کو لیکر سوشل میڈیا پر الگ الگ تبصرے آرہے ہیں  ۔سوشل میڈیا پر اپنی بات کہنے والے پراکاش راج نے اس فیصلے کو لیکر  سوالیہ نشان لگا دیاہے اور اور پوچھا ہے کہ بے گھر انسانوں، اسکولوں اور نوکری کا کیا؟۔پرکاش راج نے حکومت کے اس فیصلے کو لیکر اپنی رائے پیش کی ہے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS