مہاراشٹر معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

0

نئی دہلی: مہاراشٹر میں بی جے پی کے ذریعہ راتوں رات بنائی گئی حکومت ان دنوں سیاست کا اہم مدعا بن چکی ہے۔ جس کی گونج پارلیمنٹ،سپریم کورٹ اور اسمبلیوں سے لیکر سڑکوں تک سنی جارہی ہے۔
آج اس مدعے پر کانگریس کے لیڈران نے پارلیمنٹ میں بھی خوب ہنگامہ کیا ہے۔ جس کے بعد پارلیمنٹ کی کاروائی بھی روک دی گئی۔ کاروائی شروع ہونے کے بعد بھی لیڈران کی نعرے بازی جاری رہی۔ لیڈران نے بڑا پوسٹر ہاتھوں میں لے رکھا تھا، جس پر انگریس میں لکھا تھا کہ ’اسٹاپ مڈر آف ڈیموکریسی‘۔ 
نعرے بازی کے درمیان لوک سبھا کے صدر اوم برلا نے وقفہ سوالات کا سلسلہ شروع کیا اور راہل گاندھی کا نام پکارا۔  لیکن اس سیشن میں پہلی دفعہ ایوان میں پہنچے راہل گاندھی نے سوال کرنے سے انکار کردیا ۔ اور کہا کہ مہاراشٹر میں جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے۔ ایسے حالات میں میرے سوال کرنے کا مطلب ہی نہیں ہے۔ 
اس بیچ لوک سبھا صدر نے ایڈین اور پرتاپن کو پوسٹر لہرانے کے لیے منع کیا۔ اور دونوں کو باہر کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب راجیہ سبھا بھی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ہنگامے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔ کیوں کہ حزب اختلاف نے اس مسئلے پر خوب ہنگامہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS