نئی دہلی: دریا گنج میں خوف ناک سڑک حادثہ،3 نابالغ ہلاک

0

یہ حادثہ دہلی گیٹ علاقے کے قریب ہفتہ کے روز پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق تین نابالغ  بچے جو بغیر ہیلمٹ تیز رفتار سے اسکوٹر چلا رہے تھے۔اسکوٹر پول سے ٹکرا جانے کے وجہ سے بچے حادثے کا شکار ہو گئے۔ 
 
 ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد سعد ، اسامہ اور حمزہ کے طور پر ہوئی ہے۔

سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ تینوں افراد کے سر میں شدید چوٹ آئیں اور انہیں فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

افسر نے مزید کہا کہ حادثہ اس قدر خوف ناک ہوا کہ ان کا اسکوٹر جائے حادثے سےکم سے کم 25 فٹ کے فاصلے پر جا گرا جب کہ ان کی لاشیں پول کے قریب سے ملی ہیں۔

 لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا دیا گیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS