دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد میں 22 ایف آئی آر درج کی

0

نئی دہلی:  دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ 
پولیس نے فساد پھیلانے،پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے،سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور سرکاری جائداد کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ 
ایک پولیس افسر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو دہلی کے مختلف علاقوں میں تحریک چلانے والے کسانوں کی جانب سے کیے گئے تشدد میں 86 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ 
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تحریک چلانے والے کسانوں اور پولیس کے مابین جھڑپوں کے بعد کل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا اورقومی  دارالحکومت میں اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔ میٹنگ میں دہلی میں نیم فوجی دستوں کی اضافی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS