نوئیڈا میں کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ،رکاوٹیں ٹوٹ گئیں

0
image:jansatta

نئی دہلی (ایجنسی ):کسانوں کے بھارت بند کا کئی ریاستوں میں اثر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اس بیچ نوئیڈا میں کسانوں کے بھارت بند کے دوران کسانوں اور پولیس کے بیچ جھڑپ ہونے کی خبر ہے۔ اس دوران پولیس کے لگائی گئی بیریکیڈ کو توڑ دیا گیا ہے۔پولیس نے جہاں بیریکیڈ لگا رکھے تھے ۔ وہاں کسانوں نے کافی تعداد میں پہنچ گئے۔ کسان وہاں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے لگے۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس کے بعد کسان اور پولیس کے بیچ کہاسنی ہوئی اور اس کے بعد کسانوں نے بیریکیڈ توڑ دیا اور پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد وہ آگے بڑھ گئے۔متحدہ کسان موچے کی اپیل پر آج بھارت بند کا انعقاد صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کانگریس ، بائیں بازو کی جماعتوں ، راشٹریہ جنتا دل ، وائی ایس آر کانگریس سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی اس تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔کسانوں کی تحریک میں تقریباً تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی حمایت کی ہے۔ سادہ وردی میں پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد جگہ جگہ تعینات کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS