فیکٹ چیک : کیا سعودی عرب سے آنے والے آکسیجن ٹینکر کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرہا ہے ریلائنس

    0

    نئی دہلی :سعودی عرب کے پرچم اور ریلائنس لوگو پر مشتمل ٹینکروں کی ایک تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ ریلائنس گروپ سعودی عرب کے ذریعہ ہندوستان کو فراہم کردہ لیکویڈ میڈیکل آکسیجن کا کریڈٹ لے رہا ہے۔

    تاہم ایک ذرائع نے کوئنٹ کو بتایا کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک سے فراہم کردہ ٹینکر خالی کنٹینر ہیں۔ ریلائنس نے ان میں بھری لیکویڈ میڈیکل آکسیجن تیار کی ہے۔

    دعویٰ

    ویڈیو میں ریلائنس فاؤنڈیشن کا لوگو اور سعودی عرب کے پرچم کا ایک حصہ ٹینکر میں نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے جانے والے اس دعوے میں ، یہ کہا جارہا ہے کہ آکسیجن کی فراہمی سعودی عرب نے کی ہے،لیکن ریلائنس گروپ اس کا سہرا لے رہا ہے۔

    کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جارہی ہیں،جن میں ٹینکر میں نظر آنے والے سعودی عرب کے جھنڈے کو صارفین نے نمایاں کیا ہے۔

    بہت سارے سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر اور ویڈیوز کو اسی دعوے کے ساتھ فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کررہے ہیں۔

    تحقیق میں ہم نے پایا کہ

    ہم نے 1 مئی کو ریلائنس گروپ کی ایک پریس ریلیز دیکھی۔اس میں بتایا گیا کہ کمپنی نے لیکویڈ میڈیکل آکسیجن کی پروڈکشن میں اضافہ کیا ہے۔

    اس میں مزید کہا گیا ہے کہ: “ریلائنس نے سعودی عرب ،جرمنی ، بیلجیئم ، نیدرلینڈز اور تھائی لینڈ سے 24 آئی ایس او کنٹینرز کی ٹرانسپوٹیشن کیپیسیٹی کو جوڑا ہے۔ ایسا کرنے سے ، کمپنی نے لیکویڈ میڈیکل آکسیجن کے لئے 500 میٹرک ٹن ٹرانسپوٹیشن کیپیسیٹی کی گنجائش شامل کردی ہے۔

    اس پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس او کنٹینرز کی مدد سے لیکویڈ میڈیکل آکسیجن کے لئے ٹرانسپوٹیشن کیپیسیٹی کی رکاوٹوں کو کم کیا جائے گا۔اس ڈیولپمنٹ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک سے فراہم کردہ ٹینکر خالی کنٹینر ہیں۔ ریلائنس نے ان میں لیکویڈ میڈیکل آکسیجن تیار کی ہے۔ ہم نے یہ کنٹینر خریدے ہیں تاکہ آکسیجن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے۔اس کے علاوہ ،فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ BOOM نے ریلائنس انڈسٹریز کے ترجمان سے بات کی انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو میں جو ٹینکر نظر آرہا ہے سعودی عرب سے منگایا گیا ہے اور اس میں سعودی عرب کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ کمپنی نے ان اسٹیکرز کو ان ٹینکروں پر لگایا ہے اور انہیں کام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

    تاہم ، یہ سچ ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے ہندوستانی سفارت خانے کو 80 میٹرک ٹن لیکویڈ آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی ہے اور اس کے لئے سفارت خانہ نے اڈانی گروپ اور لنڈے کے ساتھ شراکت کی تھی۔اس سے قبل کوئنٹ کی ویب کوف ٹیم نے اس طرح کے ایک اور دعوے کو مسترد کردیا۔ جھوٹے دعوے کیے جارہے تھے کہ ریلائنس خود اپنا لیبل لگا کر سعودی عرب کے ذریعہ ہندوستان کو فراہم کردہ آکسیجن ٹینکروں کا سہرا لے رہی ہے۔یہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سارے صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ریلائنس گروپ ہندوستان کو سعودی عرب کی طرف فراہم لیکویڈ میڈیکل آکسیجن کا کریڈیٹ لے رہا ہے۔
    بشکریہ:hindi.thequint.com

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS