مہاراشٹر میں عیدالفطر کے بارے میں رہنما اصول جاری

0
image:news18.com

ممبئی : (یواین آئی) مہاراشٹر میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر اس کے رابطے کو توڑنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
پوری ریاست میں کرفیو نافذ ہے اور معاشرتی،مذہبی،سیاسی یا ثقافتی تقاریب کی اجازت نہیں ہے۔
اس سال رمضان کا مقدس مہینہ 13 اپریل سے شروع ہوا۔ عید الفطر 13 یا 14 مئی کو منائی جائے گی۔
بدھ کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اس وقت کووڈ 19 کی دوسری لہر اور بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر 13 اپریل 2021 کے حکم نامہ کی دفعات کے مطابق عید کا تہوار خصوصی احتیاط کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے۔
سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مسلمانوں کو عیدالفطر کے موقع پر نماز پڑھنے، تراویح اور افطار کے لئے مساجد یا عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کمیونٹی کے لوگوں کے لئے مشورہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں مذہبی تہوار منائیں۔
رمضان کے موقع پرلوگوں کو مساجد یا کھلی جگہوں پرنماز کے لئے جمع نہیں ہونا چاہئے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اور مقامی انتظامیہ نے سامان کی خریداری کے لئے وقت طے کردی ہے اوراس پرسختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS