دہلی میں شدید گرمی اور لو کا قہر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) قومی راجدھانی میں شدید گرمی اور لوکا قہر جاری ہے اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے دہلی والوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ دن کا کم از کم درجہ حرارت 22.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور نمی کا تناسب
صبح 8.30 بجے 40 فیصد رہا۔ دن بڑھنے کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر ابر آلود آسمان کی توقع ہے۔ جمعرات تک شمال مغربی ہندوستان کے کئی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری تک اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہ دہلی میں 28 اپریل تک درجہ حرارت 44 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔محکمہ کی طرف سے
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں جمعہ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اور 44 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS