مئی میں برآمدات میں 67.39 فیصد کی چھلانگ

0
image:Money9

نئی دہلی: (یو این آئی) مئی 2021 میں ملک میں صنعتی سرگرمیاں شروع ہونے اور بیرون ملک منڈیوں سے مانگ کی وجہ سے ہندوستانی برآمدات 67.39 فیصد کے اضافے سے 32.21 ارب ڈالر ہوگئی۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے بدھ کے روز یہاں جاری کردہ اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں یہ تفصیلات بتائیں۔ مئی 2020 میں ہندوستانی برآمدات 19.24 ارب ڈالر رہی۔ موجودہ مالی سال میں مئی تک مجموعی برآمدات 112.29 فیصد اضافے سے 62.84 ارب ڈالر ہوگئی۔ گزشتہ مالی مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 29.6 ارب ڈالر تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق مئی 2021 میں 68.54 فیصد اضافے کے ساتھ کل درآمدات 38.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ مئی 2020 میں کل درآمدات 22.86 ارب ڈالر تھی۔ اپریل سے مئی 2021 کے دوران کل درآمدات 110.73 فیصد کے اضافے سے 84.25 بلین ڈالر رہی۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 39.98 ارب ڈالر تھی۔
مئی 2021 میں تجارتی خسارہ 6.32 ارب ڈالر رہا اور اس میں اب 74.69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS