ایلوپیتھی اور آیوروید کی بحث کے بیچ پتنجلی کے سی ای او بال کرشن کے اسپتال میں بھرتی ہونے کا ویڈیو کیا پرانا ہے؟

0
image:altnews.in

نئی دئلی : پتنجلی کے سی ای او بال کرشن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی شیئر کیاجارہا ہے جس میں بال کرشن کو
اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو کے آخری حصے میں رام دیو بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹوئٹر


یوزر سونو جانگڑا نے یہ ویڈیو ٹوئٹکیا۔
آرٹیکل لکھے جانے تک اس ویڈیو کو 3,700 باردیکھا جاچکاہے ۔
دراصل پتنجلی نے ایلوپیتھی پر کئی اہم الزامات لگئے تھے جس کے چلتے ڈاکٹرس سامنے آکر بابا رام دیو اور پتنجلی
کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ اس کے چلتے آیوروید اور ایلوپیتھی کو لے کر بحث بھی ہورہی ہے۔ اسی سب کے بیچ
https://fb.watch/5T8_Xkbemp/
یہ ویڈیو شیئر کیا جارہا ہےجس میں بال کرشن کو اسپتال میں بھرتی دکھایا جارہا ہے۔
کئی ٹوئٹر یوزرس نے یہ ویڈیو حال کابتاتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ فیس بک پر بھی یہ ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔
پتنجلی کمپنی کے مالک بال کرشن کی طبعیت بگڑی
# پتنجلی کے برانڈ ایمبیسڈر بابا رام دیو جے سیدھے اسپتال لے کر گئے، نا ہی پتنجلی کو کوئی بھی پروڈکٹ دیا جب تو
بول رہے تھے کہ اکسیجن کھینچو اور آج اکسیجن پہلے لگا دی ہے۔
میں بال کرشن جی کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔


جو بکلول بھائی # آئی سپوٹ رام دیو لکھ رہے تھے ان کے گال پر بڑا طمانچہ ہے۔
آلٹ نیوز کے افیشیئل موبائل ایپ اور واٹس ایپ نمبر (91760011160+)پر بھی اس ویڈیو کی جانچ کے لئے لوگوں نے ریکویسٹ بھیجی ہے ۔
فیکٹ چیک:
سب سے پہلے غور کریں کہ ویڈیو میں نظر آرہے ڈاکٹروں کے علاوہ کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہے ۔ کورونا گائڈ لائن کے چلتے پبلک پلیسس پر ماسک لگانا ضروری ہے۔کورونا کی دوسری لہر کے چلتے اسپتال میں ماسک نےدیکھائی دینا،ویڈیو کے ابھی ہونے پر شبہ ہورہا ہے ۔

एलोपैथी और आयुर्वेद की बहस के बीच पतंजलि के CEO बालकृष्ण के अस्पताल में भर्ती होने का वीडियो पुराना है


آگے کیی ورڈس سرچ کرنے پر میڈیا اوٹلیٹ ون انڈیا ہندی کا ایک فیس بک پر پوسٹ ملا جس میں یہ ویڈیو شیئر کیا گیا ہے ۔ پوسٹ کے مطابق ،ایلوپیتھی پر بیان دینے کے بعد اچاریہ بال کشن کاپرانا ویڈیو وائرل ہورہاہے۔یہ ویڈیو تب کا ہے جب ان طبعیت خراب ہوئی تھی اور انہیں ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔
ایلوپیتھی پر بیان اور کنٹروورسی کے بعد بال کشن کا پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے
وائرل جب انہیں بیمار ہونے پر ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔
فیس بک پر کیی ورڈس سرچ کرنے پر ہمیں اگست 2019 میں شیئر کیا گیا یہ ویڈیو ملا۔ٹوئٹر پر بھی یہ ویڈیو اس وقت شیئر کیا گیا تھا۔
23 اگست 2019کی کنک نیوز کی رپورٹ میں رام دیو نے بال کشن کی صحت کے بارے میں بیان دیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جنمشٹمی کے موقع پر کوئی انسان پرساد لیکر آیا تھا جس کو کھانے کے 15 منٹ کے اندر ہی بال کشن کی حالت بگڑنے لگی تھی۔اس کے بعد وہ بیہوش ہوگئے تھے۔ انہیں بھوما نند اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں رشی کیش کے ایمس میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت میں کافی سدھار دیکھنے کو ملا تھا۔

एलोपैथी और आयुर्वेद की बहस के बीच पतंजलि के CEO बालकृष्ण के अस्पताल में भर्ती होने का वीडियो पुराना है


دینک جاگرن نے بھی بال کرشن کی طبعیت خراب ہونے کی خبر دی تھی۔
کل ملا کر، بال کشن کا پرانا ویڈیو حال میں پتنجلی اور انڈین میڈیکل ایسوسیشن کے بیچ چل رہے تنازعہ کے دوران شیئر کیا گیا ۔
ترجمہ: دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS