یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کئی دھماکہ

0
https://www.business-standard.com/

کیف: (یو این آئی/ اسپوتنک) یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر مقامات پر جمعرات کی صبح کئی دھماکے ہوئے۔ یہ بات جمعرات کو میڈیا رپورٹ میں بتائی گئی۔
یوکرین کی انڈیپینڈنٹ انفارمیشن ایجنسی کے مطابق یہ دھماکے کیف میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوئے۔ کم از کم چار دھماکے ڈونیتسک کے علاقے کراماتورسک میں ہوئے۔ اس کے علاوہ اوڈیسا، خارکیو، برڈیانسک، بوریسپل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف شہر کے وسط میں واقع سینٹ مائیکل کیتھیڈرل کے قریب رپورٹنگ کرنے والے نمائندوں کو دھماکے کی وجہ سے کام میں خلل پڑا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS