انیس قتل معاملہ میں2 پولیس اہلکار گرفتار،بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں:ممتا

0
image:ndtv

کولکاتا (یو این آئی) : وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج طلبا لیڈر انیس کے قتل معاملے میں جاری سیاست پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ٹی کو آزادانہ جانچ کرنے نہیں دیا جارہا ہے ۔اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی طرح بدنظمی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی قسم کی بدنظمی برداشت نہیں کروں گی، جانچ شروع کردی گئی ہے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انہیں حراست میں رکھا گیا ہے ۔ پولیس کے خلاف شکایات درج کی گئی ہیں۔دوسری جانب انیس خان کے اہل خانہ نے اب بھی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی فلائٹ چھوٹ گئی، یہ کلچر بنگال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میں سی پی آئی ایم اور بی جے پی کے مفادات کا تحفظ نہیں کروں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے کمزور سمجھنے کی بھول نہ کریں ۔بنگال پولیس نے انیس خان معاملے میں 2افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔کیا نندی گرام اور سنگور معاملے میں بائیں محاذ کے دور میں کسی کی گرفتاری ہوئی تھی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ تاپسی ملک کے قاتلوں کے خلاف کارروائی ہوئی؟۔کیا رابندر ناتھ ٹیگور کے چوری شدہ نوبل انعام واپس آیا؟۔ہاتھرس اور انا ؤعصمت دری میں انصاف ملا ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال امن کی سرزمین ہے ۔ میں بنگال میں کسی کو بھی امن کی راہ میں رخنہ ڈالنے نہیں دوں گی۔ حکومت ایکشن لے رہی ہے ۔ جو لوگ قصوروار ہیں سب کو سزا ملے گی۔ ہم انسان ہیں اور ہم کارروائی کرتے ہیں۔خیال رہے کہ انیس خان قتل معاملے میں پولس پر سوال اٹھ رہے ہیں۔طلبا تنظیمیں مسلسل احتجاج کررہی ہیں۔دوسر جانب آج ایس آئی ٹی ٹیم نے انیس کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی پیش کش کی ہے مگر انیس کے والد نے اس پیش کش کو ٹھکرادیا ہے ۔سالم خان نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ پوسٹ مارٹم کیا گیا اس وقت مجھ سے اجازت نہیں لی گئی اور میرے سامنے پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا ہے ۔سالم خان نے کہا کہ میں عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی کے ذریعہ انیس کی دوبارہ پوسٹ کراؤں گا۔مجھے کسی بھی صورت ریاستی انتظامیہ پر بھروسہ نہیں ہے ۔خیال رہے کہ ہوم گارڈ کاشی ناتھ بیرا اور سیوک پولس پریرتم بھٹا چاریہ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں پولس جانچ میں مداخلت کرنا نہیں چاہتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS