روس کی یوکرین کی حکمرانی سے لوگوں کو بچانے کی مہم: نیبنزیا

0
the hindu

اقوام متحدہ: (یو این آئی/ اسپوتنک) اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ یوکرین کے ڈونباس علاقے میں فوجی آپریشن، جس کا اعلان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کیا ہے، اس کا مقصد وہاں یوکرین کی حکمرانی کے متاثرین کو بچانا ہے۔ واسیلی نیبنزیا نے بدھ کی رات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ’’روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنا موقف پیش کیا اور انہوں نے ڈان باس میں خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔” اس مہم کا مقصد ان لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو آٹھ سال سے یوکرینی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS