کابل کے گوردوارے میں دہشت گردوں کا حملہ، محافظ ہلاک، صرف 140سکھ افغانستان میں

0

نلی دہلی : (ایجنسی) افغانستان کی راجدھانی میں ایک گوردوارے کے اندر اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک محافظ کی موت ہوگئی ہے اور دو لوگ زخمی ہوگئے۔ جن کو استپال لے جایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 7سے 8لوگ بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ گولہ باری کابل کے کرتا پروان گوردوراے میں ہوئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کی گھیرا بندی کردی ہے ۔دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے۔ ایک عینی شہاد نے کہا کہ ہم نے مقامی وقت کے مطابق تقریبا 6بجے صبح کارتار پروان علاقہ میں دھماکے کی آواز سنی۔ پہلے دھماکے کے تقریبا آدھے گھنٹے کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے آسمان میں دھونیں کا غبار پھیل گیا۔ حملہ کے بعد پورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS