چوتھے روز بھی اگنی پتھ کے خلاف آگ زنی، جونپور میں بس پھونکی

0

نئی دہلی : (ایجنسی) بہار میں اگنی اسکیم کے خلاف آج بند کا اعلان کیا۔ لالو پرساد یادو کی پارٹی آر جے ڈی کی اور سے اس بند کا اعلان کیا گیا ہے،جس کو مکیش سہنی کی پارٹی وی آئی پی اور جیتن رام مانجھی کے دن ’ہم ‘نے بھی حمایت کی ہے۔ اس بیچ احطیات کے طور پر بہار کے زیادہ تر ضلعوں میں موبائل انٹرنیٹ کو ہی بند کردیا گیا ہے تاکہ افواہوں کو روکا جاسکے۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف تشدد کا آج چوتھا دن ہے اور لگاتار اترپردیش، جھارکنڈ ، مدھیہ پردیش ، راجستھان اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں اس کی مخالفت جاری ہے۔اب اس کی مخالفت میں سیاسی پارٹیوں کے اترنے سے اس تحریک میں مزید شدت بڑھنے کی امید ہے۔ جمعہ کو بہار میں کئی جگہوں پر مطاہرین نے ٹرینوں کو نذرآتش کردیاتھا۔ اس کے علاوہ یوپی کے بلیا میں بھی ایک ٹرین کی کچھ بوگیوں کو نذرآتش کردیاگیاتھا۔ وہیں تلگانہ کے سکندرا باد ریلوئے اسٹیشن پر تو مظاہرین سے نمٹنے کے لئے پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی تھی اور اس میں ایک شںحص کی موت ہوگئی تھی۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندی نے اگنی اسکیم کو لے کر مودی حکومت پر تیکھا طنز کسا ہے ۔ انہوں ٹوئیٹ کر کہا کہ 8سالوں سے لگاتار بی جے پی حکومت نے ’جے جوان،جے کسان‘کی ویلیوس کا توہین کی ہے۔ میں نے پہلے بھی کہاتھا کہ وزیر اعظم جی کو کالے زرعی قوانین کو واپس لینے پڑینگے۔ ٹھیک اسی طرح انہیں ’معافی ویر‘بن کر دیش کے نوجوانوں کی بات سے متفق ہونا پڑے گا اور ’اگنی پتھ‘کو واپس لینے ہی پڑے گا۔راہل گاندی نے اگنی ویر بھرتی اسکیم کو لے کر پی ایم نریندر مودی پر معافی ویر والا طنز کسا ہے۔ وہ لگاتار اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کررہے ہیں اوراس سکیم کو نوجوانوں کے لئے ناانصافی بتارہے ہیں۔

ترجمعہ:دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS