سوئٹزر لینڈ کوفتح دلانے والے نے گول کا جشن نہیں منایا

0

دوحہ (ایجنسیاں) :قطرمیں جاری فیفا ورلڈکپ میں جمعرات کو سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 1-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ شروعات کی۔ میچ کے ٹھیک 48ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کی جانب سے بریل ایمبولو نے گول کیا۔ جبکہ کیمرون کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ اس پورے میچ میں صرف ایک گول ہو سکا۔
میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاپ تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر جوابی حملے کرتی نظر آئیں۔ اس دوران کیمرون کی ٹیم سوئٹزرلینڈ سے زیادہ جارحانہ نظر آئی تاہم پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں کا سکور 0-0 تھا۔ اس کے بعد میچ دوسرے ہاف میں پلٹ گیا۔
دوسرے ہاف میں کیمرون نے گول کرنے کے کل سات مواقع بنائے جن میں سے چار ہدف پر تھے لیکن ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے جبکہ سوئٹزرلینڈ نے آٹھ کوششیں کیں اور ایک شاٹ گول پر رہا۔
سوئٹزرلینڈ کے اسٹرائیکر بریل ایمبولو نے فاتح گول کیا، لیکن جشن منانے سے انکار کردیا۔ گول کرنے کے بعد جب وہ قریب آیا تو وہ اپنے ہاتھ ہوا میں اور آنکھیں زمین پر رکھے کھڑا رہا۔دراصل، بریل ایمبولو نے اس ورلڈ کپ میں اپنے پہلے گول کا جشن نہیں منایا کیونکہ وہ کیمرون میں پیدا ہوا تھا۔ آج جب وہ کیمرون ٹیم کے خلاف کھیلے تو ملک کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے جشن نہیں منایا۔ کچھ لوگ اسے درست کہہ رہے ہیں اور ٹویٹر پر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
درحقیقت، بریل ایمبولو اپنے والدین کی علیحدگی کے بعد 5 سال کی عمر میں کیمرون سے اپنی والدہ کے ساتھ فرانس چلا گیا۔ فرانس جانے کے بعد وہ سوئٹزرلینڈ آگئے۔ سوئٹزرلینڈ میں ایمبولو کی ماں نے سوئس شخص سے دوسری شادی کر لی ۔
ایمبولو پھر باسل چلا گیا، جہاں اس نے سٹی کلب ایف سی باسل کے نوجوانوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد جب انہوں نے 2014 میں باسل کے لیے ڈیبیو کیا تو بریل ایمبولو کو سوئس شہریت مل گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS