راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لیے 27 فروری کو انتخابات

0
راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لیے 27 فروری کو انتخابات
راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لیے 27 فروری کو انتخابات

نئی دہلی (یو این آئی): الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لیے 27 فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 15 ریاستوں سے راجیہ سبھا کے 56 ممبران کی میعاد آنے والے اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔ کمیشن نے پیر کو ان نشستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔

انتخابات کا نوٹیفکیشن 8 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 15 فروری تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 فروری کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن 20 فروری کو ہوگا۔
کمیشن کے مطابق 27 فروری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 27 فروری کو ہی شام 5 بجے ہوگی۔ انتخابی عمل 29 فروری تک مکمل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: حج 2024 میں کیرالا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں بغیر محرم کے حج کریں گیں

کمیشن نے کہا ہے کہ اتر پردیش سے 10، بہار اور مہاراشٹر سے 6-6، مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش سے 5-5، گجرات اور کرناٹک سے 4-4، آندھرا پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور اوڈیشہ، چھتیس گڑھ سے 3-3۔ ہریانہ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ایک ایک سیٹ کے لیے انتخابات ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS