غزہ پر اسرائیلی ظلم کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 165 فلسطینی شہید

0
غزہ پر اسرائیلی ظلم کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 165 فلسطینی شہید
غزہ پر اسرائیلی ظلم کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 165 فلسطینی شہید

غزہ(یو این آئی): غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نصیرت کیمپ میں رہائشی عمارت پر بمباری کرکے 23 فلسطینیوں کی جان لے لی، الشاتی پناہ گزین کیمپ پر حملے کیے گئے جہاں 10 فسلطینی جان گنوا بیٹھے۔

اسرائیلی ظلم کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

اسرائیل کے مسسلسل حملوں کے باعث فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کی میتوں کو قبرستان لے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث خان یونس کے نصیر میڈیکل کمپلکس کے احاطے میں ہی 35 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔

مزید پڑھیں: عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے بھاگنے کے راستے بند کرادیے ہیں: فلسطینی وزیر اعظم

غزہ میں صحت کی صورت حال بھی مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے بتایا کہ 22 مراکزِ صحت میں سے صرف 4 ہی فعال ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS