دھند اور سردی کے سبب دہلی آنے والی 15 ٹرینوں کی رفتار سست

0

ایک بار پھر سردی اور دھند نے دہلی آنے والی 15 ٹرینوں کی رفتار سست کردی ہے۔ دہلی آنے والی یہ ٹرینیں ڈھائی گھنٹے سے سات گھنٹے تک تاخیر سے چل رہی ہیں۔ شمالی ریلوے کے مطابق دہلی سے آنے والی چنڈی گڑھ کے ایس کرانتی ایکسپریس سات گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے۔ جبکہ فیض آباد دہلی ایکسپریس چھ گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہے ، کانپور۔ نئی دہلی شرم شکتی ایکسپریس قریب پونےچار گھنٹے کی تاخیر سے ، کٹیہار۔ دہلی ہمسفر ایکسپریس چار گھنٹے ، کٹہار امرتسر ایکسپریس تین گھنٹے ، پوری-نئی دہلی پرشوتم ایکسپریس کے قریب پونے چار گھنٹے ، حیدرآباد نئی دہلی تلنگانہایکسپریس چھ گھنٹے اور مالدہ نئی دہلی فرکا  ایکسپریس ڈھائی گھنٹے دہلی پہنچ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS