منشیات کیس: این سی بی کا اداکارہ آننیا اور شارخ کے گھر چھاپہ

0
Image: Geo Urdu News

نئی دہلی (ایجنسی):نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر چھاپا مارا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح شاہ رخ اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کیلئے جیل گئے جس کے بعد این سی بی نے شاہ رخ اور آننیا کے گھر چھاپہ مارا۔رپورٹس کے مطابق این سی بی نے اداکارہ کو آج دوپہر کو طلب کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آریان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عدالت میں آریان اور ان کی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ پیش کی گئی تھی جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔اب بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ چیٹ آننیا کیساتھ کی گئی تھی جس کے باعث آج ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS