سندھو کوارٹر فائنل میں داخل، سری کانت کی شکست

0
Image: mykhel

اوڈینسے، (یو این آئی) ہندوستان کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے جمعرات کے روز سخت جدوجہد کے بعد ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ کدامبی سری کانت کو دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
چوتھی سیڈ سندھو نے تھائی لینڈ کی بوسانن اونگبرمنگفن کو تین گیمز کے مقابلے میں 21-16، 12-21، 21-15 سے ہرایا جو ایک گھنٹہ سات منٹ تک جاری رہی جبکہ سری کانت کو جاپان کے ٹاپ سیڈ کینٹو موموٹا نے 43 منٹ میں 21-9 سے شکست دے دی۔ مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور این سکی ریڈی دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہو گئے۔ دھرو کپیلا اور ایم آر ارجن بھی مردوں کے ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں ہار گئے۔سندھو کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ اے این سیانگ سے ہوگا۔ ہندوستانی کھلاڑی کا سیانگ کے خلاف 0-1 کا کیریئر ریکارڈ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS