نئی دہلی، (یو این آئی)حیدرآباد میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن اسپتال اور کالج کے ڈین ڈاکٹر ایم سری نواس کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، دہلی کا نیا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ وہ ڈاکٹر رندیپ گولیریا کی جگہ لیں گے۔جمعہ کو محکمہ عملہ اور تربیت کی طرف سے جاری ایک حکم کے مطابق مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ایمس دہلی کے ڈائریکٹر کے طور پر ڈاکٹر سری نواس کے نام کو منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر سرینواس کی تقرری عہدہ سنبھالنے سے 5 سال تک یا ان کی عمر65سال ہونے تک یا اگلے احکامات تک موثر رہے گی۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.