ڈاکٹر کفیل خان ممبئی میں گرفتار، اے ایم یو میں اشتعال انگیز بیان کا الزام

    0

    اتر پردیش: یو پی اسپیشل ٹاسک فورس نے بدھ کے روز ڈاکٹر کفیل خان کو ممبئی میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ڈاکٹر کفیل کو ممبئی کے سہر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا، جہاں سے انہیں اتر پردیش لے جایا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت قانون کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرہ میں انہوں ںے اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔ اس مظاہرے کو تقریباً ایک مہینہ گزر چکا ہے، گویا کہ بیان دیے جانے کے ایک مہینے بعد ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
    دراصل 12 دسمبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں انہوں نے شہریت قانون کے خلاف ہوئے مظاہرے میں ایک تقریر کی تھی جس کے بعد 13 دسمبر کو ان کے خلاف علی گڑھ کے سول لائنس پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے اتر پردیش ایس ٹی ایف ٹیم نے ڈاکٹر کفیل خان کو گرفتار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS