افغانستان سے بحفاظت روانہ ہونے کے دستاویزات جاری : محکمہ خارجہ

0
image:aljazeera.com

واشنگٹن: (یو این آئی/اسپوتنک) امریکی حکام ان افراد کے ساتھ رابطے میں ہیں جو افغانستان سے روانہ ہونا چاہتے ہیں اور کابل ہوائی اڈے پر ان کو بحفاظت پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے ضروری دستاویزات جاری کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ “ان تمام افراد کو (جو افغانستان سے روانہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں)، خواہ ان کے پاس بلیو پاسپورٹ ہو یا نہ ہو، ہم انہیں ایک سرکاری دستاویز فراہم کر رہے ہیں جس ہماری توقع ہے کہ ہوائی اڈے تک ان کے بحفاظت پہنچنے میں سہولت ہو گی”۔
نیڈ پرائس نے جمعہ کے روز پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکی حکومت نے دنیا بھر میں آن لائن کال سینٹر قائم کیے ہیں تاکہ افغانستان میں موجود لوگوں سے ان کے مقام اور ان کے ملک چھوڑنے کے ارادے کے بارے میں بات کی جا سکے۔
امریکی حکام نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ لگتا ہے کہ طالبان گروپ امریکی باشندوں کے کابل ایئرپورٹ پر بحفاظت پہنچنے کو یقینی بنانے کے اپنے وعدے پر قائم ہے۔ تاہم،ایسی کئی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ طالبان نے اپنے وعدے کے برعکس اقدام کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS