چنئی میں ڈی ایم کے کا شہریت قانون کے خلاف احتجاج

0

چنئی میں شہریت قانون کے خلاف ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن اس ریلی کی قیادت کر رہے ہیں، کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اس ریلی میں شامل ہیں۔پولیس نے اس ریلی کی اجازت نہیں دی تھی اس کے باوجود ریلی نکالی جا رہی ہے۔
مدراس ہائی کورٹ نے ریلی کے دوران توڑ پھوڑ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا، اور نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری یا نجی املاک کے نقصان کا ریکارڈ  رکھیں۔
ایم کے اسٹالن نے میڈیا کو بتایا کہ شہریت قانون کے خلاف ہمارا احتجاج منصوبہ بندی کے مطابق ہی ہوگا ،عدالت نے اس کو روکنے سے انکار کیا، یہ ہمارے لئے بڑی کامیابی ہے۔
ریلی کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی ایم کے ممبر پارلیمنٹ کے کنیموزھی نے میڈیا کو بتایا کہ " شہریت قانون اور این آر سی آئین کے خلاف ہے۔ اقلیتوں اور خصوصاً مسلمانوں کے خلاف ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS